افغان سیٹ اپ میں پاکستان طالبان کی شمولیت پر زور دے رہا ہے: اعزاز چوہدری

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ظاہری طور پر پاکستان مستقبل میں افغان سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لیے طالبان قیادت کی شمولیت پر زور دے رہا ہے کیونکہ افغانستان اور امریکہ افغانستان سے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کی کوششیں بڑھا رہے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کے خارجہ پالیسی گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس گلبدین حکمت یار کی مثال موجود ہے، جنہیں نہ صرف سیاسی سیٹ اپ میں جگہ دی گئی بلکہ ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا، لہذا اس طرح کے انتظامات طالبان کے لیے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں اب بہت کچھ درست ہورہے اور اس پیش کش پر طالبان کی جانب سے غور کیا جارہا لیکن ہم نے اس مذاکرات کی پیش کش کا کوئی عوامی جواب نہیں دیکھا جو حیران کن ہے،اعزاز احمد چوہدری کی جانب سے امریکی دفاعی سیکریٹری جیمس میٹس کے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بحالی کے لیے موجود مواقع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ واشنگٹن میں کی جانے والی کوششوں سے واقف تھے اور اسلام آباد اور کابل نے مصالحت کے ابتدائی اقدامات کی روشنی میں اب امن کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہیں اور ہر طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور ہم ان کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں مذاکراتی عمل پر زور دیا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس معاملے میں فوجی حل عمل نہیں کرے گا۔ اس جنگ میں بہت خون بہہ چکا اور ہر سال 10 ہزار کے قریب لوگ قتل کر دئیے جاتے، جسے اب روکنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...