اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تعلیم اور شعور ہی صرف وہ راستہ ہے جس سے ہر فرد اور معاشرے کے رویے میں مثبت تبدیلی لائی جاتی ہے۔ این سی ایچ ڈی اورمعاون ادارے مل کر تعلیم اور ٹریننگ کے ذریعے عورتوں کی ترقی اوربچوں کی بہترین تربیت سے ہی ان کو مفید شہری بنا سکتے ہیں۔ہم تعلیم کے ذریعے ہی مثبت سوچ سے معاشرے کی برائیوں ، غربت ، بے روزگاری،معاشی بے انصافیوں،صنفی فرق اورجرائم کو ختم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن این سی ایچ ڈی اور سابق سینیڑ رزینہ عالم خان نے آج ہیڈ آفس کے اعلٰی عہدیداران سے میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی تربیتی پروگراموں سے ناخواندہ کو ہنر مند بناکر ہی روزگار حاصل کرنے میں بہت فائدے پہنچے گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ناخواندگی سے نمٹنے کیلئے این سی ایچ ڈی دو بنیادی عوامل پر کام کررہا ہے جس میں تعلیم ِبالغاں (14سال سے زیادہ)اورپرائمری تعلیم(رسمی و غیر رسمی)کی بنیاد پر ملک میں 2025تک 90%خواندگی کی شرح کو حاصل کیا جاسکے گا۔ این سی ایچ ڈی نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ وہ تعلیم ہر طبقے تک مہیا کر سکے دینی مدارس میں پرائمری تعلیم کا اجراء اسی سلسلے کی کڑی ہے اور یہ منصوبہ بڑی کامیابی سے چل رہا ہے ۔
تعلیم سے ہی معاشرے کی برائیوںکاخاتمہ کیا جا سکتا ہے،روزینہ عالم
Mar 20, 2018