پی ایس ایل تھری،پلے آف میچز کیلئے ٹریفک پلان تشکیل

لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل تھری پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پی ایس ایل 3 پلے آف مقابلے کیلئے لاہور شہر کا ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کینال روڈ ، مال روڈ ، جیل روڈ ایم ایم عالم اور وحدت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ شاہراہوں کا استعمال کرنے والے راہ گیر متبادل راستے اختیار کریں۔میچز کے دوران شہریوں اور شائقین کی رہنمائی کے لیے اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔شائقین کے لیے چار پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراونڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔کاہنہ ، کوٹ لکھپت سے آنے والی گاڑیاں لبرٹی مارکیٹ میں پارک ہوں گی، کینٹ ، گلبرگ سے آنے والے شائقین کے لیے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں جگہ مختص کی گئی ہے۔ پارکنگ پوائنٹس میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایل پی جی اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...