لاہور(کلچرل رپورٹر) ریڈیو ڈرامہ ''قید کہانی'' کا دوسرا سیزن مکمل ہو گیا جس کی آخری قسط کو ایف ایم 103پر لاہور ، فیصل آباد،ملتان اور کراچی میں نشر کیا گیا۔ دس اقساط پر مشتمل ڈرامہ نوجوان ڈرامہ نگار ندیم عباس نے تحریر کیا ہے۔ڈرامے کے ڈائریکٹر افضل ساحر نے کہا کہ قید کہانی کے دوسرے سیزن میں ہم نے کہانی کو ایک سے زائد متوازی سطحوں پر بیان کرنے کا تجربہ کیا ہے جو یقینا ایک اہم کامیابی ہے۔ڈرامہ رائٹر ندیم عباس نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ جرم اور مجرم کے تاحال اس ادراک سے محروم ہے کہ جرم اور مجرم دونوں سماجی عوامل کے پیداوار ہیں اور جرم کو محض سزا یا جزا کے تصورات کے تحت نہیں دیکھا جاسکتا۔