ڈھاکہ(اے ایف پی) نیپال میں گزشتہ ہفتے طیارہ حادثہ میں 23 شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہزاروں افراد ڈھاکہ سٹیڈیم میں جمع ہوگئے ، میتیں واپس لاکر نماز جنازہ کے بعد تفین کردی گئی۔ وزرائ، ملٹری چیفس اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ طیارے میں طلبا سمیت 71 مسافر سوار تھے جو کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرتے پھسل کر حادثے کا شکار ہوا اور پھر آگ لگ گئی تھی۔