لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری میں مختلف مقدمات میں رپورٹ عدالت پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔عدالت نے تھانہ ہنجر وال کے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کے خلاف قانونی اور محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ اور تھانہ ہنجروال کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زبیر نے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا۔عدالت نے تین سال پرانے مقدمے کی رپورٹ عدالت پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق چودہ دن میں رپورٹ عدالت پیش کرنا ہوتی ہے۔