لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی.جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش میں ثابت ہوچکا کہ عمران ہی اصل مجرم ہے‘ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا‘ جسٹس صداقت علی نے مجرم عمران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں بروقت فیصلہ کریں تو آپ کو اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا۔ 1187 افراد میں صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا۔ مجرم عمران کی سزا میں کمی کی اپیل کی‘ کیا آپ بریت کی بات کررہے ہیں۔ تفتیش میں ثابت ہوچکا عمران ہی اصل مجرم ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: زینب قتل کیس,مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج
Mar 20, 2018 | 12:15