کوئٹہ گلیڈیٹرز،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔لاہور آمد پر غیرملکی کھلاڑیوں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سخت سیکیوریٹی میں مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل لے جایاگیا۔پشاور زلمی کا جذبہ جنون عروج پر ہے کیونکہ اس کے تمام بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جس میں کپتان ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ریکی ویزیلز،کرس جورڈن، تمیم اقبال اور اینڈرفلیچرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ڈوائن اسمتھ گھریلووجوہات کی بنا پر واپس ویسٹ انڈیز چلے گئی ہیں۔کوئیٹہ گلیڈیئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے دو بین الاقومی کھلاڑیوں کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کے ملک میں نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم جنوبی افریقہ کے دھواں دھار بیٹنگ کرنیوالے ریلی روسو ٹیم کو جواین کریں گے۔کراچی کنگز جو کہ گزشتہ روز لاہور پہنچی تھی اس کے آج غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچے جن میں جو ڈینلی،ک ،تیمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈویزے اور روی بوپارہ شامل ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ کے کرس گرین نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈیٹر کے کوچ ویون رچرڈسن کا کہنا ہے کہ وہ لاہور آکر انتہائی خوش ہے،پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں
Mar 20, 2018 | 14:23