آسٹریلیا میں آتشزدگی سے 69 گھرخاکستر، 1500سے زائد مکین بے گھر

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 69 گھر جل کر خاکستر جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد مکین بے گھر ہوگئے ،آگ کے باعث موبائل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے صوبے ساتھ ویلز کے شہر بیگا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے انہتر69 گھروں کے ساتھ دیگر تنصیبات کو بھی جلا ڈالا ہے۔پیر کے روز آگ بیگا ندی بھی پار کرگئی ،آگ سے اٹھنے والے شعلوں سے مزید اراضی پر آگ پھیلنے کا خطرہ ہے۔حکام نے آگ سے ممکنہ طور پر متاثر ہونیوالے علاقوں کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔حکم کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن تاحال قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...