ذرائع کے مطابق سمندر میں غوطہ خور زیرآب کنٹینرز کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کرین 'ہاتھی' کو کنٹینرز نکالنے کے لئے اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کنٹینرز سے لدے جہاز کا لنگر انداز جہازسے ٹکرانے کی جگہ کا دورہ کیا اور کنٹینرز کے سمندرمیں گرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہےکہ کنٹینرز بہہ کر چینل میں نہ آئیں، کنٹینرز بہہ کر چینل میں جانے سے روکنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔گزشتہ روز جہاز کی برتھنگ کے دوران کنٹینرز سے لدا جہاز لنگر انداز جہاز سے ٹکرا گیا تھاجس کے نتیجے میں اکیس کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔
کراچی کی بندرگاہ پرگزشتہ روز کنٹینرز سے لدے جہاز سے گرنے والے کنٹینرز کی تلاش کے لئے زیرآب آپریشن شروع کردیا گیا ہے
Mar 20, 2018 | 23:18