نارسسٹ

نارسسٹ کا مطلب صرف" خود پسند "نہیں بلکہ یہ ایک مینٹل ڈس آرڈر ۔ جس کا علاج نہ کسی تھراپی میں نہ کسی دوائی میں ۔ یہ لوگ ہمارے درمیان ہی ہو تے ہیں ۔ نارسسٹ لوگوں کا پسندیدہ شکار مہربان اور سادہ دل لوگ ہو تے ہیں ۔ جب ان کو زندگی میں ایسا شکا ر مل جا تا ہے تو یہ آسانی سے اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے ، کیونکہ جانتے ہیں کہ ان کیلئے اس سے زیادہ فائدہ مند کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ یہ حد درجہ کے خود غر ض لوگ ہو تے ہیں اس لئے کسی کو ساتھ رکھنے یا نہ رکھنے کا واحد پیمانہ دوسرے شخص کی سود مندی ہو تی ہے ۔ وہ چاہے مالی ، جذباتی ، اخلاقی یا جنسی ہو ۔ کئی نارسسٹ لوگ ایسے ہو تے ہیں جو صرف صحبت کی خاطر ایک شکار کو چمٹ جاتے ہیں ۔ انکے اندر انا یا عزت نفس نام کی نہیں ہو تی اس لئے "شکا ر" چاہے جتنا بھی ان سے جان چھڑانے کی کوشش کرے یہ جب تک خود نہ چاہیں یہ کسی بھی بات سے جذباتی ہو کر پیچھے نہیں ہٹتے ۔اورانکے جذبات بلکہ نقلی ہو تے ہیں ۔ انکے ساتھ ساری عمر رہنے والا بھی انکی اصلی محبت ، خلوص اور دوستی سے محروم رہتا ہے ۔ یہ آپ کے ساتھ ہنس سکتے ہیں رو سکتے ہیں مگر آپ کیلئے دل سے کچھ بھی محسوس کرنے کے قابل نہیں ہو تے ۔" بے حسی" ان کا امتیازی نشان کہا جاسکتا ہے مگر ان کا ماسک اتنا گہرا ہو تا ہے کہ انکے اصل چہرے تک یہ خود بھی نہیں پہنچ پاتے ۔ جب وہ شخص ان کیلئے سود مند نہ رہے یا اس سے بہتر کو ئی اور آپشن مل جائے تو یہ اسے فورا نہیں چھوڑ تے بلکہ نئی آپشن کے ساتھ گھلنے ملنے کے وقفے کے دوران پرانے تعلق کو گیس لائٹ پر رکھتے ہیں اور ان کی زندگی میں اپنی جگہ اس وقت تک دیکھنا چاہتے ہیں جب تک اگلے شکار سے مکمل طور پر ہم آہنگ نہیں ہو جاتے ۔ ان کے چھوڑے ہوئے شکار بہت عرصہ تک زمین پر رینگتے رہتے ہیں اور ان کا اعتماد مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہو تا ہے ۔ لیکن یہ اتنے بے حس ہو تے ہیں کہ پیچھے مڑ کر انکے منہ میں پانی تک ڈالنے کے روادار نہیں ہو تے ۔ انکے ساتھ نئے تعلق میں آنے والا جو محبت کے ساتویں آسمان پر ہو تا ہے ، وہ پیچھے رہ جانے والے شکار کے درد کو اور حقیقت کو اگر سمجھ لے تو اس مستقبل میں آنے والی آفت سے بچ سکتا ہے مگر نارسسٹ کی ایک اور پہچان یہ ہے کہ یہ پہلی سٹیج پر محبت کی اتنی شدت سے بو مبنگ کرتے ہیں کہ اگلا اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان سمجھتا ہے اور انکے دل میں آئی ہو ئی ہر خواہش کو پلک جھپکتے پورا کر دیتے ہیں اور وہ خود سے کہتا ہے کہ کیا اتنی کئیر کرنے والا یا اسے اتنا زیادہ سمجھنے والا کوئی اور بھی دنیا میں ہو گا ؟ یہ سٹیج بہت خوبصورت ہو تی ہے اسی وجہ سے جب ایک نارسسٹ اپنے شکار کو ڈسکارڈ کر تا ہے تو اسے یقین نہیں آتا کہ اس کے ساتھ یہ کیوں ہوا اس کیلئے زندگی ایک دم سے بے معنی اور بے کار ہو جاتی ہے ۔ نارسسٹ کی ایک اور نشانی ہو تی ہے" کنڑول کرنے کی " چاہے پیار سے ، غصے سے یا کسی بھی طرح وہ چیزوں کو اپنے ہاتھ میں ہی رکھتا ہے ۔وہ اوپر سے جتنا بھی عاجز بننے کی کوشش کرے ، وہ علم ، خوبصورتی یا ہر چیز میں اپنے آپ کو دوسروں سے برتر سمجھتا ہے ۔ اور اس کاخیال ہوتا ہے کہ یہ دنیا بونوں کی ہے اور صرف اس کا ہر اچھی چیز پر حق ہے ۔ وہ احساس ِ برتری اس کی ذات کا نمایاں حصہ ہو تا ہے۔ اور ایک اور بڑی اہم بات کہ ان کی شخصیت بڑی کرشماتی ہو تی ہے ، انہیں مخاطب کی ذہنی سطح پر اتر کر بات کرنے کا خوب ہنر آتا ہے ۔ لوگ انکے سحر میں جلد گرفتار ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کا ای کیو ( آئی کیو نہیں بلکہ جو لوگوں کی نفسیات کے حساب سے ڈیل کرنے میں ماہر ہو تے ہیں) ، وہ بہت ہائی ہو تا ہے ،اسی وجہ سے لوگ انہیں اپنا ہمدرد تصور کر نے لگ جاتے ہیں یہ جانے بغیر کہ انکے سب جذبات کھوکھلے ہو تے ہیں ۔ وہ کسی کیلئے کچھ بھی محسوس کرنے کے اہل ہی نہیں ہوتے ۔ مگر موقعہ اور لوگوں کی مناسبت سے پر فارمنس دینے میں کمال ہو تے ہیں ۔ ان کا رونا ، ہنسنا ، پریشانی ، بیماری ( زیادہ تر) سب جعلی ہو تی ہیں ۔ لیکن یہی جب انہوں نے کسی کو زندگی سے نکالنا ہو ،وہ وہی باتیں جنہیں پہلے وہ نظر انداز کرتے تھے ، جواز بنا کر آپ کے سامنے یوں رکھ دیں گے کہ اس رشتے کو ختم کرنے میں آپ ہی قصور وار ہیں ۔۔
نارسسٹ، بڑے خوش مزاج ، پر کشش اور ذہین ہو تے ہیں اور جھوٹ بولنا ان کی فطرت ثانیہ ہو تی ہے ۔ وہ بظاہر آپ کو ایک ایک لمحے کا حساب دے رہے ہو تے ہیں مگر سب کچھ جھوٹ کی ایک چادر میں چھپا ہو تا ہے ۔ان کے باتونی پن اور مزاج کے ساتھ کھیلنے کی عادت کی وجہ سے اگلا انسان سب جاننے کے باوجود بھی اپنے آپ کو ہی شکی ، یا ضرورت سے زیادہ زیادہ حساس سمجھنے لگتا ہے ۔ کیونکہ ایک سائکو پاتھ نارسسٹ کا بڑا عام جملہ ہو تا ہے کہ "تم بڑے حساس ہو ، یا ضرورت سے زیادہ ہی رد علم کا اظہار کر رہے ہو ۔۔ "
یہ لاعلاج مرض ہے اور اسکے ڈسے ہو ئے خالی پن کا شکار ہو کر بہت عرصہ تک اس آسیب کے زیر ِ اثر رہتے ہیں اوروہ اسے سچی محبت سے کنفیوز کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک نارسسٹ کے نشے کے عادی شخص کا انجام ہو تا ہے۔ سائکلوجی میں نارسسٹ کے شکار لوگوں کو یہی نصحیت کی جاتی ہے کہ" آپ انہیں مکمل طور پر چھوڑ کر کبھی نہ کبھی ٹھیک ہوسکتے ہیں مگر ایک نارسسٹ سائکوپاتھ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا , ان کی یہ بیماری دائمی ہے" ۔سمجھا جاتا ہے کہ بچپن میں والدین کی ناانصافی ،یا برے حالات ، یا کسی قسم کا ذہنی یا جسمانی تشدد اس کا باعث ہو تا ہے ۔۔۔ اگر کسی دوست ، کسی محبوب کسی میاں یا بیوی کی شکل میں یہ سانپ آپ کی زندگیوں میں ہے تو اس کے ساتھ اپنی پو ری انرجی ڈرین ہو نے سے پہلے خود کو بچا لینا چاہیے ۔۔۔ (ایک سائکلوجسٹ دوست کی نصیحت)۔

ای پیپر دی نیشن