لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں صنعت و تجارت کے ایک کروڑ روپے تک کے ریفنڈز فوری طور پر ادا کریں کیونکہ صنعتکاروں و تاجروں کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کاروباری افراد نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں جن کی فنانشل کاسٹ وہ بروقت بینکوں کو ادا کررہے ہیں