بچوں کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے ماحول کوصاف ستھرابناناہے:میاں اسلم اقبال

Mar 20, 2019

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مون مارکیٹ گلشن راوی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ہفتہ صفائی وشجرکاری منایا جارہا ہے۔اس مہم کے تحت پنجاب بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہمیں اپنے شہروں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانا ہے۔

مزیدخبریں