کرائسٹ چرچ جیسا واقعہ ترکی میں ہوتا تو حملہ آور کو کفن میں بھیجتے: طیب اردگان

Mar 20, 2019

انقرہ (نیٹ نیوز) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی میں کرائسٹ چرچ جیسا واقعہ ہوتا تو حملہ آور کو کفن میں بھتیجے‘ ان کی انتخابی ریلی میں نیوزی لینڈ دہشت گردی واقعہ مرکز بن گیا۔ طیب اردگان نے سفاک قاتل کی ویڈیو ریلی میں دکھا دی۔ ترک صدر کا کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے سفاک قاتل پر شدید غصے کا اظہار‘ انتخابی ریلی میں بڑی سکرین پر واقعے کی فوٹیج دکھاتے ہوئے کہا کہ ترکی میں ایسا واقعہ ہوتا تو حملہ آور کو کفن میں بھیجتے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لیڈر‘ اقوام متحدہ سمیت تمام تنظیمیں اسے اسلام اور مسلمانوں پر حملہ تسلیم کرتے ہیں‘ لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ یہ عیسائی دہشت گردی ہے۔ اگر یہ کوئی مسلمان ہوتا تو اسے اسلامی دہشت گردی کہا جاتا۔ ریلی میں ویڈیو دکھانے پر نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ ویڈیو کی ترویج سے نیوزی لینڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزیدخبریں