سینیٹ قائمہ کمیٹی امور کشمیرنے بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردا دمنظورکر لی

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان نے شہدائے پاک فوج اور شہدائے کشمیر کیلئے دعا کروائی گئی، اجلاس میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بھارتی حکومت کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن و ہراساں کرنے پر مذمتی قراردا دمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی، متفقہ طورپر اقوام متحدہ و انٹرنیشنل کمیونٹی سے کشمیر میں اپنے آبزرورز بھیجنے کا مطالبہ کردیا گیا،اجلاس میں وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ 2019.20پر بریفنگ دی گئی ۔قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا ہے کہ کیا دوسرے صوبوں کیطرح گلگت بلتستان کو بھی بجلی بنانے کی اجازت دینے تجویز دی گئی ہے ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو دوسرے صوبوں کے برابر حقوق و مراعات دی جائیں۔ اگر گلگت بلتستان بجلی پیدا کرتا ہے تو کیا نیشنل ٹرانسمیشن و گرڈ میں برابر حصہ دیا جائیگا؟ ارکان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہائیڈل کیساتھ شمسی و ونڈ سے بھی بجلی بنانے کے مواقع موجود ہیں۔ گرین انرجی نہ صرف سستی بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کچھ مافیہ جنکے اپنے کمپنیاں ہیں گرین انرجی پراجیکٹ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن