تھر کے کوئلے سے پیداوار شروع، 330 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل، آج پاکستان کیلئے خوشی کا دن ہے: وزیر اعلی سندھ

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی بارتھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ نے ملکی تاریخ میں پہلی بارتھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرکے کامیابی سے نیشنل گرڈ میں شامل کردی۔ جس سے قوم کا تھرکے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب پورا ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق اینگرو انرجی لمیٹڈ کی ملکیتی کمپنی اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ کے تھر بلاک IIمیں660میگا واٹ پاور پلانٹ کے 330میگاواٹ کے پہلے یونٹ نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے سینئر عہدیداروں اور منصوبے کے کنٹریکٹرچائنا مشینر ی انجینئرنگ لمیٹڈ کے عہدیداروں کی موجودگی میں پلانٹ کو کامیابی سے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میںپہلی بار تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے بجلی کے الیکٹران کو پیدا کیا گیا ہے۔ تھر میں 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر نے ملک کے انرجی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کردیا ہے جو پاکستان میں توانائی کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے بجلی کی پیداوار کیلئے غیر ملکی ایندھن پر پاکستان کے انحصار کو ختم کردے گا۔ کمپنی سے جاری اعلامئے کے مطابق اینگرو پاور جین تھرلمیٹڈ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے ابتدائی منصوبوں میں سے ہے جس نے اپریل 2016میں فنانشل کلوز کے بعدمقامی کوئلے سے چلنے والے 660میگاواٹ پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا۔اس منصوبے میں چائنا مشینر ی انجینئرنگ اور ایچ بی ایل اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈکے اہم شراکت دار ہیں۔اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ بجلی کی پیداوار کیلئے سالانہ 3.8ملین ٹن کوئلے استعمال کرے گی جواس کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی کے 330میگاواٹ کے دونوں یونٹس جون 2019میں کمرشل آپریشن شروع کردیں گے۔اینگرو انرجی کے دونوں منصوبوں مائننگ اور پاور پراجیکٹس سے ملک کو اوسطاً1.6ارب ڈالر کے قیمتی زرِ مبادلہ کی سالانہ بچت ہوگی۔660میگاواٹ پاور پلانٹ میں کوئلے کو جلانے کیلئے کمپنیCirculating Fluidized Bed(CFD)کا استعمال کرے گی۔کمرشل آغاز کے بعد پلانٹ 282کلومیٹر طویل اور500کلوواٹ کی ڈبل کواڈبنڈل ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے مٹیاری میں موجود نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردے گا۔ اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز پورے پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔اینگرو کی یہ کاوش ایک دہائی پر مشتمل ہے جب ہم نے اس منصوبے کیلئے 2009پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا آغاز کیا۔ 660میگا واٹ کے پہلے یونٹ کی نیشنل گرڈ سے منسلکی قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل اینگرو کی انجینئرنگ ایکسلنس کیلئے ایک امتحان ہے جو مستقبل میں ملکی توانائی سیکیوریٹی کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر اینگرو انرجی لمیٹڈ اور اینگروپاور جین تھر لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ظفر سید نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے اینگرونے نہ صرف تھر کے وعدے کو پورا کیا ہے بلکہ تکنیکی اعتبار سے اس تصور کا عملی مظاہر ہ کیا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر توانائی کی پیداوار کیلئے موزوں ہیںجو نہ صرف ملک کیلئے دور رس اقتصادی فوائد لا سکتے ہیں بلکہ درآمدی ایندھن پر ملکی انحصار کو کم کرسکتے ہیں۔میں اس موقع پر اپنے شراکت داروں اور اسپانسرز کا نہات مشکور ہوں جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میںہمارا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یونٹ کے گرڈ سے منسلک ہونے سے ہم نے نہ صرف قوم سے کیا ہواوعدہ پورا کیا ہے بلکہ تھر کول منصوبوں جن میں مائننگ اور پاور پلانٹس شامل ہیں کی حتمی کمیشننگ جو جون2019میں متوقع ہے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوالفضل رضوی نے کہا کہ میں اینگرو پاور جین تھرلمیٹڈ کی مینجمنٹ کوپہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ منسلک کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے پہلے ہی اینگرو پاور جین تھرلمیٹڈ پلانٹ کو کوئلے کی ترسیل شروع کررکھی ہے۔ اب ہم پاکستان کو اقتصادی اور توانائی کے طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنی ترسیل کو مزید بہتر بنائیں گے۔
اسلام کوٹ / کراچی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیمنگل کو تھر کول بلاک ٹو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، مکیش چاولہ اور مرتضی وہاب چیئرمین اینگرو کارپوریشن غیاث خان بھی موجود تھے۔ سی ای او اینگرو انرجی احسن ظفر سید، ڈائریکٹر سائٹ سید مرتضی اظہر رضوی نے ان کا استقبال کیا۔ مراد علی شاہ نے 330 میگاواٹ کے بجلی گھر کا دورہ کیا اور پیداواری عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ’تھر سے بدلے گا پاکستان‘ نعرے نے کام دکھانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول کے 330 میگا واٹ پاور پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جس سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی شروع ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھرکول سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور جو کہتے تھے تھرکول سے کچھ نہیں ہوگا، انہیں اب جواب مل گیا۔ تھرکول سے بجلی پیدا ہوگئی تنقید کرنے والے کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھر کول بلاک 2 پر 330 میگاواٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ کل رات تھر کے کوئلہ سے بجلی پیدا ہو کر نیشل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جو خواب 1994 میں دیکھا تھا وہ خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کے کوئلے کیلئے 2008 میں تھر کول انرجی بورڈ قائم کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاور پروجیکٹ کا 10 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے۔ تھر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کی زمین سے کوئلہ نکلا اور اس سے بجلی کی پیداوار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ تھر میں کوئلہ ہی نہیں ہے بلکہ اب ثابت ہو چکا ہے کے تھر کے کوئلے سے بجلی بھی بن رہی ہے۔ انہوں نے اینگرو کارپوریشن کے ساتھ ملکر کول پروجیکٹ پر کام کیا جس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کے کول کی رائلٹی تھر فائونڈیشن کے حوالے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 73 مقامی انجنیئر پاور پلانٹ پر کام کر رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے خوشی کا دن ہے۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ چائنیز حکومت کا شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرمین اینگرو کارپوریشن غیاث خان نے کہا کہ تھر کی عوام سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورے ملک کے لیے مثال قائم کیا ہے۔ غیاث خان نے کہا کہ تھر سمیت پورے ملک کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی شک شبہات تھے وہ دور چکے ہیں، تھر کے کول سے بجلی بننا شروع ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...