نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ منگل کو نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ سماعت کے دور ان درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کردیئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 4 فروری 2019 کونمر مجید کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا۔وکیل درخواست گزارنے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ انور مجید کی فیملی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نمر مجید کو بیرون ملک سفر سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فریقین کو نور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن