لاہور (نیوز رپورٹر) لمز کے سلمان داؤد سکول آف بزنس میں سینٹر فار بزنس اینڈ سوسائٹی کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سی بی ایس پاکستان میں نئی کاروباری اور سماجی ترجیحات کے تناظر میں عملی کام، تعلیم، پالیسی مباحثوں اور تحقیق کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ نے صنفی توازن اور خواتین کے خلاف تشدد کے انسداد جیسے اہم مسئلہ کو اجاگر کیا ہے۔ اجوکا تھیٹر کے ڈرامے کے ساتھ''خواتین کے خلاف تشدد کے انسداد اور انسانی حقوق'' کا عالمی دن منایا گیا۔