پاکستان اورچین کاتعاون پرمبنی سدابہارسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ

پاکستان اورچین نے تعاون پرمبنی آزمودہ اورسدابہارسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ اوردونوں ملکوں کے درمیان معمول کے مطابق اعلیٰ سطح کے سیاسی اورسرکاری وفود کے تبادلوں پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے بیجنگ میں چین پاکستان سٹریٹجک مذاکرات میں ہوا۔مذاکرات چین کے سٹیٹ قونصلراوروزیرخارجہ وانگ ژی اوروزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی مشترکہ صدارت میں ہوئے۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ دونوں ملکوں کی قیادت نئے دورمیں پاکستان اورچین کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ کے ذریعے ان کے روشن مستقبل کے لئے رہے گی ۔انہوں نے ملک کی سلامتی اورعلاقائی سا لمیت اوراقوام متحدہ کے منشور اورعالمی قوانین کے اصولوں پرزوردیا۔یاد رہے کہ چین اورپاکستان میں یہ سال جڑواں شہروں کے طورپرمنایاجارہاہے جس کے دوران دونوں ملکوں کے وفودایک دوسرے کے اہم شہروں کادورہ کریں گے۔چین نے انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اورعزم کوسراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اورافغانوں کے زیرسرپرستی امن عمل کی حمایت کااعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن