کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے جمعےکوآذان سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سےبراہ راست نشر ہونے کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈراآرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعےکوملک بھرمیں2منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی، جمعےکوآذان ریڈیو،ٹیلی ویژن سےبراہ راست نشرہوگی۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ہماری خواہش ھے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعے کو۔جیسنڈراآرڈرن نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آورآسٹریلیاکاشہری تھاپردوطرفہ تعلقات متاثرنہیں ہوں گے، اسلحہ قوانین میں بہت سے سقم موجودہیں جنہیں دورکیاجائےگا۔انکا کہنا تھا کہ حملےمیں جاں بحق افرادکےدکھ درد کااحساس ہے۔ میتوں کی24گھنٹےمیں تدفین نہ ہونےپرلواحقین کےدکھ کااحساس ہے۔دوسری جانب اس موقع پرجیسنڈا آرڈرن نے کشمیری ہائی اسکول کا دورہ بھی کیا تھا۔ مساجد میں شہید شامی طالبعلم سمیت کئی افراد کا تعلق کشمیری ہائی اسکول سے تھا۔ اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طلبہ و طالبات نے قبائلی انداز میں ’ہاکا‘ پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کا پہلا پارلیمنٹ اجلاس ہوا تھا ۔جس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈراآرڈرن نےخطاب السلام علیکم سےشروع کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سےاظہاریکجہتی کیا تھا اور مسجد میں موجود مسلمانوں کو دہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے جرأت وبہادری کی مثال پاکستانی رہائشی نعیم راشد شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا۔