ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کےلئےحکومت کےپاس عوامی سوچ پرمبنی ایجنڈاہے:صدر

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے حکومت کے پاس عوامی سوچ پر مبنی ایجنڈا ہےجوہماری خارجہ پالیسی کامحور ہوگا۔ وہ آج اسلام آباد میں امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔

 صدر نے پائیدار شرح نمو کے حصول کےلئے وسیع البنیاد سماجی اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جس سے ہمارے نوجوانوں کےلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن