وزیراعظم کی کرائسٹ چرچ حملےسے متعلق بیان پرعنبرین نعیم کی جرات کی تعریف

Mar 20, 2019 | 19:46

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کی خاتون شہری عبرین نعیم کی جرات کو سراہا ہےجنہوں نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا تھا کہ انہیں کرائسٹ چرچ پر حملہ کرنے والے پر ترس آتا ہے جس نے گزشتہ جمعے کے روز ان کے شوہر اور بیٹے سمیت پچاس افراد کو شہید کردیا تھا۔

 عبرین نعیم نے کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ دہشت گرد کے دل میں نفرت بھری ہوئی تھی جبکہ ان کے شوہر نعیم راشد اور ان کے بیٹے کے دل محبت سے سرشار تھے،اس لئے انہوں نے دوسروں کی زندگیاں بچانے کےلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق نعیم راشد نے دوسروں کی جان بچانے کےلئے خود کو خطرے میں ڈالا او ر فائرنگ کرنے والے کوروکنے کی کوشش کی انہیں النور مسجد میں حملے کی ویڈیو میں ایسا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کے اندر اور باہر ہر شخص کو شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ سے  اللہ تعالیٰ اور حضرت محمدؐ پر ایمان کی طاقت کو سمجھنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اور ان کے نبی حضرت محمد ؐ پر ایمان انسانوں کو مضبوط اور محبت کرنے والا بناتا ہے جو اس دہشت گرد کےلئے بھی افسوس کااظہار کرتے ہیں جس نے ان کے پیاروں کو چھین لیا۔

مزیدخبریں