مجوزہ منصوبوں سے ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، پشاور اور صوبے کےدوسرے شہروں کےلئے معیاری شہری سہولتوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بنک نے90 لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے جس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں شہری علاقے کے منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کےلئے مدد فراہم کرنا ہے۔وسطی اور مغربی ایشیا کے شہری ڈویژن کے محکمے کےلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر یانگ ژی نےایک بیان میں کہا ہے کہ اس فنڈ سے خیبرپختونخوا کے شہروں کو بہتر بنانے کےمجوزہ منصوبے کے پہلے دو مراحل کےلئے مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ منصوبوں سے ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، پشاور اور صوبے کےدوسرے شہروں کےلئے معیاری شہری سہولتوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔