نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ پر نریندرمودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فیصلہ کن اور موثر اقدام کرنے میں حکومت کی نااہلیکی وجہ سے ملک کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کوروناوائرس کے بھیانک خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کارروائی ضروری ہے، ورنہ بھارت کو حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بہت بھاری قیمت اداکرنی پڑے گی۔