قندوز (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں افغان سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ اور جھڑپ میں 4 طالبان اور 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 عسکریت پسند زخمی ہو گئے۔ ضلعی عہدیدار قدرت اللہ صافی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح طالبان کے ایک گروپ نے ضلع خان آباد میں افغان سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس پر پولیس کی جوابی کارروائی اور 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 4 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ حملے میں5 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
افغانستان: چیک پوسٹ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار، 4 طالبان ہلاک، 3 زخمی
Mar 20, 2020