ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نرم کی جائیں: برنی سینڈرز

تہران (اے پی پی) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو نرم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی کومت ایرا کے خلاف ہر اس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن