سابق چیئرمین بیت المال کمیٹی جھنگ، کونسلرز سمیت متعدد رہنما ق لیگ میں شامل

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جھنگ سے ریاض حسین عشرف سابق چیئرمین بیت المال کمیٹی جھنگ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جھنگ، چوہدری محمد اکرام سابق ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی و سابق کونسلرجھنگ، محمد ممتاز خان لک سابق ناظم یونین کونسل لک بدھڑجھنگ، مدثر شہزاد صدر مسلم لیگ ن یوتھ آفیئر موضع باغ جھنگ، حاجی مقبول احمد سابق کونسلر، چوہدری محمد اسماعیل تبسم سابق کونسلر، حاجی ملک شفقت اللہ زاہد سابق کونسلر، سید مداح حسین شاہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جھنگ وسیکرٹری اطلاعات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ جھنگ، منظور حسین بھٹی جنرل سیکرٹری پاور لومز مزدوریونین جھنگ و نائب صدر ن لیگ یوتھ جھنگ، لیاقت علی سیکرٹری تعلقات عامہ ن لیگ تحصیل جھنگ، ڈاکٹر محمد صدیق سابق کونسلر، حاجی ممتاز خان سابق چیئرمین زکواۃ و عشرکمیٹی یونین کونسل 25، مہر مبشر عباس تھراج ایڈووکیٹ جھنگ، حاجی محمد ہاشم ممبر چیمبرآف کامرس جھنگ ،چوہردی محمد رفیق جھنگ، منظور حسین،حاجی ملک شفقت اللہ نے صدر مسلم لیگ قمر حیات کاٹھیہ سابق ایم پی اے کی قیادت میں مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ریاض حسین عشرت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی مدبرانہ صلاحیتوں اور عوام کیلئے ان کی تاریخی، انقلابی اور لامتنہا بے لوث خدمات ان کی شرافت، شجاعت ایمانداری پر غیر متزلزل اور ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کرتے ہیں ہم ان کی صرف ایک آواز پر اپنا تن من دھن قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کرینگے ۔کامل علی آغا نے کہا کہ عام آدمی کو احسان ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی فلاحی منصوبے کامیابی سے چلائے، سابقہ حکومتوں نے اتنے عوامی مسائل حل نہیں کیے جتنے پانچ سال میں مسلم لیگ ق نے حل کئے۔ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...