دنیا میں کرونا وائرس کا خوف، یہ وقت رجوع الی اللہ کا ہے: سراج الحق

ملتان/ راولپنڈی (سپیشل رپورٹر/ وقائع نگارخصوصی) سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کا خوف پھیل رہا ہے۔ اپنا جسم اپنی مرضی تو ایک طرف، ملکوں اور قوموں کی مرضی محدود ہوگئی ہے۔ امریکہ، یورپ اور چین جیسی بڑی طاقتیں بے بس ہورہی ہیں۔ یہ صورتحال رب کائنات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ ایک ایسی ذات ہے جس کے سامنے کسی کی مرضی نہیں چلتی۔ یہ وقت رجوع الی اللہ کا ہے۔ ہم سب اپنے مالک حقیقی کی طرف رجوع کریں۔ بیماریاں اللہ کے حکم سے آتی ہیں اور اسی کے حکم سے ختم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، علمائے کرام، اساتذہ، وکلائ، انجینئرز سمیت تمام طبقات عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت غریبوں کے لیے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کرے۔ کورونا وائرس نے جس طرح عالمی معیشت کو تباہ کردیا ہے اسی طرح ملکی معیشت تباہ، مارکیٹیں بند اور کاروبار بھی ٹھپ ہوچکے ہیں۔ خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل معاف کردے۔ سراج الحق نے عوام میں کورونا سے بچائو کیلئے ماسک، صابن ودیگر اشیاء بھی تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...