اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبطِ حیدر بخاری نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے چین میں کرونا وائرس کے حوالے سے اطلاعات ملنا شروع ہو چکیں تھیں لیکن پاکستان میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی اس معاملے کے حوالے سے غیر سنجیدگی ملک میںالمناک خدشات کا باعث بننا شروع ہو چکا ہے۔ چین میں مقیم پاکستانی طلباء کی واپسی کے حوالے سے وفاق نے جہاں بہتر فیصلہ کیا وہیں پاکستان سے گئے ایرانی زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور پنجاب کی جانب سے غیر سنجیدگی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ۔