کرونا کا خدشہ: سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے: مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کا مطالبہ

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں رکھے گئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ انہیں کورنا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق۔ مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر نے سری نگر سے اپنے ایک بیان میں کہا بھارتی حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے سنگین اور ہنگامی صورتِ حال کو سمجھنا چاہئے اور معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کو فورا ان کے گھروں پر منتقل کردینا چاہئے۔سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں جس کے پیشِ نظر مساجد کو نماز کیلیے بند کردیا جائے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اس بارے میں بھی کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن