کرونا کی بجائے اللہ سے ڈریں، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں: شجاعت، پرویزالٰہی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کرونا کے بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور بلاوجہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو خبردار کرو جو اپنے دنیاوی مفاد کی خاطر حرام کما رہے ہیں، حفاظتی سامان کی ذخیرہ اندوزی کر کے انہیں مہنگے داموں بیچنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مخیر حضرات اور جو لوگ حفاظتی سامان مہنگا خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ قومی فریضہ سمجھ کر اس میں سے کچھ حصہ غریبوں کیلئے بھی رکھیں اور خاص کر اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں۔ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 30 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’اور خدا تم کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے‘‘، اس آیت میں جہاں اللہ تعالیٰ بندوں کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے وہاں اپنے بندوں پر مہربان ہونے کا یقین بھی دلاتا ہے، لہٰذا میری قوم سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ادھرچودھری پرویزالٰہی سے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال خاص کر کرونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ علماء کرام خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں، کرونا سے ڈرنے کی نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، وبائی امراض کا مقابلہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ چودھری سلیم بریار نے کہا لاہور سیالکوٹ موٹروے کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں شروع ہوا، شہبازشریف کی ناقص پالیسیوں کی بدولت جو منصوبہ 25 ارب روپے سے مکمل ہونا تھا اس کی لاگت تقریباً 100 ارب روپے تک پہنچ گئی، اس منصوبے کو مکمل کروانے کیلئے پرویزالٰہی نے اپنا اہم کردار ادا کیا عوام آج بھی ہمارے دور کے فلاحی کاموں کو یاد کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...