کرونا: وزیر اعظم وزرائے اعلی اجلاس بلا کر پیکج کا اعلان کریں، رحمان ملک

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمن ملک کیساتھ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سینیٹر کلثوم پروین، ڈاکٹر نوشین اور ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے صحت ڈاکٹر محمد سلمان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ حکومت کرونا وائرس کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ابھی تک مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے آنے والوں کی مکمل سکریننگ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت متاثرین کے ٹیسٹوں کیلئے میڈیکل کٹس درآمد کرے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں پہلے دو کیسز آتے ہی قائمہ کمیٹی داخلہ نے اجلاس بلاکر کرونا سے بچاؤ کیلئے 31 سفارشات پیش کیں، اگر ان سفارشات پر عمل کیا جائے تو وائرس کو ممکن حد تک روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید ٹیسٹ کیٹس لگوائے تاکہ تمام مشتبہ افراد کا مکمل ٹیسٹ کیا جائے۔ رحمان ملک نے مشورہ دیا کہ وزیراعظم تمام وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلائیں اور اس صورتحال میں ریلیف پیکیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متحد ہوکر کرونا کو شکست دی جا سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...