رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر چودھری خالد محمودگجر نے کہا کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے سیاست دانوں کو تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے، اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی بھی مدد کریں۔ انہوںنے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر اختلافات کو بھلا کر مد کے لیے آگے آئیں۔انہوں نے علمائے کرام اور میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کیلیے صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط لکھ دیا ہے۔