علامہ ناصر مدنی پر ظلم و تشدد قابل مذمت اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے: حافظ اسعد عبید

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر نائب صدر حافظ اسعد عبید نے ناصر مدنی پر بہیمانہ ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم دین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت حکومت اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اس کی وجہ سے دینی و مذہبی حلقوں اور عوام میں غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر مدنی اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے عوام و خواص میں انتہائی مقبول، تمام مسالک کے نزدیک قابل احترام اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن