اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاہے کہ اگرتمام ملکوں نے کوروناوائرس کی وباء کے پھیلائوپرقابوپانے کی کوششیں تیزنہ کیں تو لاکھوں افرادلقمہ اجل بن جائیں گے۔
نیویارک میں ویڈیوکانفرنس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زوردیاکہ وہ اس عالمی بحران سے نمٹنے کی مشترکہ ہنگامی کوششوں کے لئے متحدہوکرآگے بڑھیں۔