برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل بریگزیٹ کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ سینئر مذاکرات کار میشل بارنیہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارنیہ نے تصدیق کی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔یورپی یونین کے بریگزٹ کے لیے چیف مذاکرات کار 69 سالہ میشل بارنیہ کی حالت بہتر ہے اور وہ خطرے میں نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے خود کو گھر کے اندر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں۔ میں کرونا سے لڑوں گا۔