خلیجی سلطنت عمان نے کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹورسٹ گروپوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک سے واپس چلے جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمان کی وزارت صحت نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹورسٹ گروپوں کو مشورہ دیاجاتاہے اور نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ سلطنت سے اپنے آبائی ممالک کو لوٹ جائیں،ان غیر معمولی حالات کے بارے میں واضح نہیں ہے کہ یہ مزید اور کتنی دیر جاری رہ سکتے ہیں۔اس نے مزید لکھا کہ ہم ان سب کی ان کے آبائی ممالک کو محفوظ واپسی کے لیے دعا گو ہیں اور مستقبل قریب میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر سلطنت میں خوش آمدید کہیں گے۔عمان نے اب تک کرونا وائرس کے انتالیس کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس نے اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے غیرملکیوں کے ملک میں داخلے اور اپنے شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کردی ہے۔عمانی حکومت نے دوسرے احتیاطی اقدامات کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ کو معطل کردیا ۔بسیں ، فراری اور ٹیکسیاں چلانے پر پابندی عاید ہے۔اس کے علاوہ اس نے مساجد ، ریستورانوں ، کافی شاپس کو بھی بند کردیا ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاءکی دکانیں اور دوا خانے کھلے ہیں۔