امریکا کی ایران سے کاروبار کرنے والی پانچ فرموں کے خلاف نئی پابندیاں عاید

امریکا نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی مہم کے تحت اس سے کاروبار کرنے والی پانچ مزید فرموں پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔

امریکا کے محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو جن نئی فرموں پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں، ان میں پیٹرو گرینڈ ایف زیڈ ای ، الفا بیٹ انٹرنیشنل ڈی ایم سی سی ، سویسول ٹریڈ ڈی ایم سی سی، عالم الثروہ جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی اور الوانیو ایل ایل سی شامل ہیں۔

امریکا نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی اس مہم کے تحت ایک روز قبل ہی مختلف اداروں اور افراد پر پابندیاں عاید کی تھیں۔ ساتھ ہی اس کو مہلک وائرس کرونا سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی تھی اور اس پر زوردیا تھا کہ وہ زیر حراست تمام امریکی شہریوں کو رہا کردے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی مہم برقرار رکھی جائے گی اور اس کی تیل کی برآمدات کی صلاحیت کو محدود کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران بعض زیر حراست امریکیوں کی رہائی پر غور کررہا ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ محکمہ خارجہ نے جنوبی کوریا ،ہانگ کانگ اور چین سے تعلق رکھنے والی نو کمپنیوں اور فرموں اور تین ایرانیوں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان پر ایران کی پیٹروکیمیکلز کی تجارت کے لیے رقوم کی منتقلی کا الزام عاید کیا گیاہے۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...