لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپینش اولمپک کمیٹی کے سربراہ الجینڈرو بلانکو کا کہنا ہے کہ رواں سال جاپان میں منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کر دیا جائے کیونکہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ہمارے اتھلیٹس کا میگا ایونٹ کی تیاری کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر اولمپکس مقابلے اپنے شیڈول کے مطابق ہوتے ہیں تو یہ ہمارے کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہوگی۔ابھی تک مختلف ممالک سے کرونا وائرس کے حوالے سے جو خبریں آ رہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔