کرونا وائرس:فرانس کی پرفیوم ساز کمپنی کا جراثیم کُش لوشن تیار کرنے کا اعلان

فرانس کی عالمی شہرت یافتہ عطریات کے معیاری برانڈ تیار کرنے والی کمپنی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے اپنے مرکزی کارخانے میں موجود عطریات کو ڈبوں میں پیک کرنے کے بعد ہاتھوں کو وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا لوش تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی کمپنی ایل وی ایچ ایم کا مرکزی کارخانہ پیرس کے قریب واقع کریسٹین ڈیور شہر میں سان جے ڈی برائے میں واقع ہے۔ اس کارخانے میں دنیا میں بہت زیاد مہنگے اور انتہائی مقبول پروفیوم اور عطریات کو فی الحال محفوظ ڈبوں میں پیک کرکے کرونا سے بچاﺅ میں مدد دینے والے لوشن کی تیاری شروع کی جا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ آنے والے چند ہفتوں تک اس کے تین کارخانے عطریات تیار نہیں کریں گے بلکہ ان فیکٹریوں میںہینڈ سینیٹائزرجِل تیار کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن