وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایت تمام محکموں اور اداروں کے کورونا وائرس کی طرف متوجہ ہونے سے مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا جن میں چینی میں رفتہ رفتہ کر کے دس روپے کلو اضافہ ہو گیا اسی طرح گھی،مرچ ،مصالحہ جات ،آلو پیاز، دالیں ،چاول ،سبزیات اور پھلوں سمیت تمام اشیاء کے نرخوں پر پر لگ گئے ہیں جن میں یومیہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،دالیں، چاول مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت حکومتی مشینری کورونا وائرس حکمت عملی اور احکامات میں مصروف ہیں۔