کرونا وائرس کی عالمی اموات 10ہزارسے بڑھ گئیں: جونز ہوپکنز یونیورسٹی

Mar 20, 2020 | 14:04

ویب ڈیسک

جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے منسلک اموات کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔سی ایس ایس ای نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 2لاکھ 44 ہزار 517مصدقہ کیسز میں سے کل 10ہزار 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سی ایس ایس ای کے مطابق اٹلی اس چارٹ میں 3ہزار 405 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے، 100 سے زائد اموات والے ملکوں میں چین، ایران، سپین، فرانس، امریکہ اور برطانیہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں