ملتان کےصنعتی علاقےمیں بڑا قرنطینہ مرکز قائم

Mar 20, 2020 | 18:35

ویب ڈیسک

حکومت نے ملتان کے صنعتی علاقے میں ایک بڑا قرنطینہ مرکز قائم کیا ہے جہاں ایران سے آنے والے زائرین کو کچھ مدت کیلئے رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ قرنطینہ مرکز تین ہزار کمروں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والے ایک ہزار دوسو 47 زائرین کو اس قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا جائے گا جہاں تمام زائرین کو ایک دوسرے سے علیحدہ رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان میں قرنطینہ مرکز میں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پچاس بستروں کا ہسپتال بھی قائم کیاگیا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ہدایت کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس مشکل صورتحال سے کامیابی سے نمٹا جاسکے۔

مزیدخبریں