ان کا تعلق آزادکشمیرکے جنوبی ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑھوئی کے گاؤں کجلانی سے ہے۔ ان کی دلہن کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔
برطانیہ میں کووڈ 19 کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان بچوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کا ارمان لیے نہ صرف پاکستان آیا بلکہ شادی کے جشن کو نایاب بنانے کی بھرپور کوشش بھی کی۔ زبیر نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا چاہتے ہیں تاکہ ان کی زندگی کا نیا سفر اور لمحات انمول بن سکیں۔