لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکنے والے لیگی کارکنان کے کیس کی سماعت میں ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔ ملزموں نے معاون خصوصی پر لاہور ہائیکورٹ پیشی کے دوران سیاہی اور انڈے مارنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔