رمضان میں لوڈ شیڈنگ ہونے پرعوام سڑکوں پر ہونگے‘ مفتی محمد قاسم فخری 

Mar 20, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے حلقہ پی ایس 115 بلدیہ ٹاؤن سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے بلدیہ ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے کے الیکٹرک کے ریجنل ڈائریکٹر ویسٹ زون محمد ہمایوں سے ملاقات کی ملاقات میں کے الیکٹرک ریجنل ہیڈ کی جانب سے لوڈ شیڈنگ انتہائی کم اور اوور بلنگ فی الفور ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔مفتی محمد قاسم فخری نے کمہار واڑا میں پی ایم ٹی کے مسئلہ کو بھی اٹھایا جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے پی ایم ٹی سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں حلقہ کے معزز افراد کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کے بارے میں رکن صوبائی اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے بتایا کہ کے الیکٹرک حکام سے ملاقات میں بلدیہ ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلنگ کا مسئلہ اٹھا دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ کو انتہائی کم سطح پر لے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر ہونگے۔

مزیدخبریں