اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے ویڑن کے مطابق اور چئیرمین ایف بی آر کی سخت ہدایات کی تعمیل میں ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اور انوسٹی گیشن آئی آر نے جعلی ، نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اور انوسٹی گیشن آئی آر نے مارچ کے ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رواں ماہ میں ڈایریکٹوریٹ کی اسلام آباد ٹیم نے دو مختلف آپریشنز میں جی ٹی روڈ پر 900 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنز ضبط کئے۔ ڈائیریکٹوریٹ کی کراچی ٹیم نے گودام پر پر چھاپہ مار کر 48 غیر قانونی سگریٹس کے کارنٹز ضبط کئے۔