ہارون آباد( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادچودھری محمد طیّب کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہر ہارون آباد کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، دکانوں کے آگے قائم تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کرنا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں عوام کی نقل و حرکت کے عمل کونآسان بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاجر برادری کے نمائندوںودیگر سے بھی اس تجاوزات کے خاتمے کے عمل میں تعاون طلب کیا گیا ہے اور ان کے خدشات کو دور کرتے ہوئے آپریشن کو ہر حال میں کامیاب کرایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے دکانداروں سے اپیل کہ وہ تجاوزات سے اہتزاز کریں اوراپنے دکانوں کے سامنے تجاوزات قائم نہ ہونے دیں۔