ہفتہ‘ اتوار کی بندش ‘ ملتان میں تمام بازار  و مارکیٹیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں

Mar 20, 2021

ملتان (نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے 28 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے تک محدود کرنے اورہفتہ ‘ اتوار مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے پر گزشتہ روز تمام بازار اور مارکیٹیں کھلی رہیں اور کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے جاری رہیں ۔ہفتہ  اتوار کاروباری مراکز کی بندش کے فیصلے پر تاجروں نے گزشتہ روز اپنی دکانیں مارکیٹیں اور بازار کھلے رکھے کینٹ موبائل بازار ‘ بوہڑ گیٹ‘ حسین آگاہی‘ گلگشت‘ شاہ رکن عالم‘ ممتاز آباد سمیت ابدالی روڈ پر واقع تمام کاروباری مراکز کھلے رہے اس حوالے سے تاجروں کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ہم کاروباری مراکز بند رکھتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ہفتہ اتوار کو لاک ڈاؤن کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے جمعہ کے روز کاروباری مراکز کھلا رکھنے کا فیصلہ کی گیا ہے۔

مزیدخبریں