ملتان(سماجی رپورٹر)دینی مدارس کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ امتحانات میں تین لاکھ پینتالیس ہزار چونتیس طلبہ و طالبات شرکت کریں گے,ملک بھر میں 2354 امتحانی مراکز قائم کر دئیے گئے,16081افراد پر مشتمل امتحانی عملہ اور نگران خدمات سرانجام دیں گے,جنوبی پنجاب میں جامعہ خیرالمدارس ملتان دارالعلوم کبیروالہ جامعہ عمربن خطاب ملتان جامعہ فاروقیہ شجاع آباد جامعہ باب العلوم کہروڑپکا جامعہ خالد بن ولیدوہاڑی جامعہ مدینہ بھاول پور جامعہ جامع العلوم بھاول نگر جامعہ قاسم العلوم ملتان جامعہ محمدیہ تونسہ جامعہ حبیب المدارس مظفرگڑھ بڑے مرکز ہونگے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں تقریبا 9 فیصد اضافہ,کروناکی وبا سمیت دیگر ملکی غیر یقینی صورتحال میں تعلیمی عمل حسب معمول جاری رہا اور اب امتحانات حسب روایت انعقاد پذیر ہوں گے,حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے 74605طلبہ وطالبات اس کے علاوہ ہیں جن کے امتحانات اسی ہفتے اختتام پذیر ہوچکے,صدر وفاق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کی طرف سے امتحانات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا گیا اورامتحانی بورڈوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات آج 20مارچ سے شروع ہوکر 25مارچ تک جاری رہیں گے ان امتحانات میں متوسطہ(مڈل) تا عالمیہ(ایم اے) تک کے درجات کے طلبہ و طالبات کا امتحان ہوگا۔